آسٹریلیا اور بھارت

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن میچ بدھ نئی دہلی میں کھیلا جائیگا

نئی دہلی : آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ایک روزہ بین الاقوامی میچ بدھ کو نئی دہلی میں کھیلا جائیگا ،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے بتدائی دو ون ڈے میچز جیت کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری قائم کی تھی تاہم آسٹریلوی ٹیم نے تیسرے اور چوتھے میچ میں کم بیک اور سیریز 2-2سے برابر کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں