آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

پرتھ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میزبان ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹونٹی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 24 فروری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 مارچ کو میلبورن میں کھیلا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں