آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل

آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 24جولائی تک ملتوی

لاہور (صباح نیوز) لاہور کی احتساب عدالت کے جج نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 24جولائی تک ملتوی کر دی۔ وکلاءکی ہڑتال کے باعث پراسیکیوشن کے گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے ۔

جبکہ عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ، شاہد شفیق اور دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24جولائی تک توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت شہباز شریف کمر درد کے باعث پیش نہ ہوئے۔شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے اثتثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

جبکہ فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، شاہد شفیق اور دیگر ملزمان کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں