سلیکٹڈسرکار

آصف زرداری کو گرفتار کر کے عمران خان نے خود اپنے خلاف تحریک کو دعوت دی ہے‘ ترجمان بلاول بھٹو

لاہور( این این آئی )پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ گرفتاریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ سلیکٹڈسرکار اپوزیشن سے ڈر گئی ہے،آصف زرداری کو گرفتار کر کے عمران خان نے خود اپنے خلاف تحریک کو دعوت دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری رابطہ عوام مہم پر ملک کے کونے کونے میں جائیں گے۔ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اب ایسے دریا جھوم کر اٹھیں گے جو تنکوں سے ٹالے نہیں جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ حکومت وقت اور وعدے پورے کرے، لیکن لگتا ہے خان صاحب کو خود جانے کی جلدی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی سروے بتا رہا ہے کہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں