اکرم درانی

آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں، ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے، اکرم درانی

اسلام آبا(لا ہور نامہ) جمعیت علما ء اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان د رانی نے کہا ہے کہ آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں، ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے ،ہمارے اباواجداد انگریزوں کے سامنے نہیں جھکے تھے، آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ میری پیشیاں تیز ہوتی جائیں گی۔

جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کمزور سیاست نہیں کر رہے ، آپ کو ن ہیں جو ہمیں ڈرا رہے ہیں،ہمارے اباواجداد انگریزوں کے سامنے نہیں جھکے تھے، نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہیں کررہی ہے،مجھے دباو میں ڈالنے کیلئے بار بار طلب کیا جا رہا ہے،نیب حکام نے کہا آپ کو دوبارہ بلانے کی ضرورت نہیں ہے، آزادی مارچ کے ساتھ ساتھ میری پیشیاں تیز ہوتی جائیں گی،مجھے صرف عوام کے ساتھ رسوا کرنے کےلئے طلب کیاجارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار اپنا پیسہ ملک سے باہر منتقل کررہے ہیں، اس قوم کوموجودہ حکومت نے ایک عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں