اسحاق ڈار کے

اسحاق ڈار کے خلاف کیس ، استغاثہ کے گواہ پر جرح مکمل ، آئندہ سماعت پر واجد ضیاءاپنا بیان قلمبند کرائیں گے

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ کرامت علی پر جرح مکمل کرلی گئی،آئندہ سماعت جی آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءاپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔

بدھ کو اسلام آبادکی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی سمیت تینوں شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل صفائی نے استغاثہ کے گواہ اور ہجویری ٹرسٹ کے اکاو¿نٹنٹ کرامت علی پر جرح مکمل کرلی ۔آئندہ سماعت جی آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءاپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں