راحیل شریف

اسلامی فوج کے سربراہ راحیل شریف کی ملازمت میں 2020 تک توسیع

ریاض/اسلام آباد (صباح نیوز) سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی کرنے والے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

راحیل شریف نے 29 نومبر2016 کو ریٹائر ہونے کے بعد جنوری 2017 میں سعودی عرب میں قائم ہونے والے اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالی تھی اور اب ان کی مدت ملازمت میں 2020 تک توسیع کردی گئی ہے۔

راحیل شریف کو سعودی عرب میں ملازمت کے لیے وزرات دفاع اور جی ایچ کیو کی جانب سے این او سی جاری کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر2018 کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ قانون کے تحت سابق سرکاری ملازم کو صرف وفاقی حکومت ہی این او سی جاری کرسکتی ہے.

اگر کابینہ نے اس معاملے پر فیصلہ نہ کیا تو ایک ماہ بعد سابق آرمی چیف کا این او سی غیرقانونی قرار پائے گا۔بعد ازاں 18جنوری 2019 کو وفاقی حکومت نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو پاکستان سے باہر ملازمت کے لیے این او سی جاری کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں