میراتھن ریس

پہلی اسلام آباد میراتھن ریس 24 مارچ کو منعقد ہو گی

اسلام آباد: پہلی اسلام آباد میراتھن ریس 24 مارچ کو منعقد ہو گی ۔ اپنی نوعیت کی پہلی میراتھن ریس فاصلے میں کم لیکن مشکل ترین ہو گی۔ جس میں سپیشل پرسنز، سینئر سیٹزن ، ارکان پارلیمنٹ ، غیر ملکی سفارتکار ، لڑکیوں اور بچوں کے علاوہ نوجوان اتھلیٹس کی کٹیگریز رکھی گئی ہیں اور ہر کٹیگریز کے لئے بے شمار انعامات دیئے جائیں گے جبکہ ہر کٹیگری کے لئے فاصلہ بھی مختلف ہو گا ۔ سٹریٹ چیمپیئنز نامی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہونے والی میراتھن ریس کے منتظمین کا کہنا ہےکہ ریس کے حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں جائیں گی جس میں میراتھن ریس کا سلوگن ، روٹ اور مکاٹ کی رونمائی بھی ہو گی ۔

ریس 24 مارچ کو صبح 9 بجے اسلام آباد کے خوبصورت ترین روٹ پر منعقد ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں