حسین لوائی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت بعداز گرفتاری مسترد کر دی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت بعداز گرفتاری مسترد کر دی۔ ہفتہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہاگیاکہ بادی النظر میں ملزمان کا جعلی بنک اکاﺅنٹس کے ساتھ تعلق موجود ہے۔

فیصلہ کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس سے منسلک سمٹ بنک میں ملزمان اہم عہدوں پر رہے۔فیصلہ میں کہاگیاکہ طبی بنیادوں پر بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواست میرٹ پر نہیں۔فیصلہ کے مطابق کرپشن معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے۔فیصلے کے مطابق کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہی ہو گی۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ ملک میں کرپشن شاہی اصلاح کے طور پر استعمال ہورہی ہے۔تحریری فیصلہ کے مطابق بڑے پیمانے پر منظم کرپشن ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہے۔تحریری فیصلہ کے مطابق عام ہوتی کرپشن کو روکنا عدالت کا بھی بنیادی فرض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں