آصف علی کی 63

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کی بیٹی دراصل کس بیماری میں مبتلا ہیں اور ڈین جونز ان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ کیوں ہو گئے؟ جان کر آپ بھی آنسو نہیں روک پائیں گے

کراچی : قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آصف علی کی بیٹی کینسر کے موذی مرض کا شکار ہے اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے مگراس کے باوجود کرکٹر پی ایس ایل میچز کھیل رہے تھے۔

متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے مقابلوں کے دوران بھی بیٹی کیلئے فکرمند لیکن اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے جبکہ ایلیمنیٹر ون میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 10 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

آصف علی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اوقات شائقین کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ کھلاڑی اپنی ذاتی تکالیف کو پس پشت ڈال کر میدان میں ان کو تفریح فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوتے ہیں، اس لئے ان کے جذبے کی قدر کرنی چاہئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پشاور زلمی سے میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے مگر آصف علی ناصرف اپنے جاننے والوں بلکہ تمام جوانوں کیلئے بہادری، فرض شناسی اور ہمت و حوصلے کی ایک اعلیٰ اور شاندار مثال قائم کر گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں