بینکوں کے ڈیپازٹس

بینکوں کے ڈیپازٹس 14 ہزار ارب روپے سے زائد ہو گئے

اسلام آباد (صباح نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے اختتام پر بینکوں کے ڈ یپازٹس 14 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگئے۔مرکزی بینک کے مطابق ڈیپازٹس میں اضافے کی بڑی وجہ جون میں متعارف کرائی گئی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کے تحت بینکوں میں جمع کرائی گئی رقم ہے۔

سٹیٹ بینک نے کہا کہ جون میں بینکوں کے ڈیپازٹس ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا سلسلہ برقرار رہا، 17 سال میں بینکوں کے ڈیپازٹس 13000 ارب روپے بڑھے ہیں۔ سٹیٹ بینک کہ مالی سال 2019 میں بینکوں کے ڈ یپازٹس 1395 ارب روپے اضافے سے 14458 ارب روپے ہو گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 2019 میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ مالی سال 2007 میں بینکوں کے ڈ یپازٹس ریکارڈ 24 فیصد بڑھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں