کھری کھری

اقرا عزیز نے اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے پر محسن عباس حیدر کو کھری کھری سنا دیں

لاہور (آئی این پی) اقرا عزیز نے اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے پر محسن عباس حیدر کو کھری کھری سنا دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار محسن حیدر کے مبینہ تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اقراء نے کہا کہ تن سازی انسان کو مضوط بناتی ہے لیکن کسی عورت پر ہاتھ اٹھانا آپ سے مرد ہونے کا اعزاز چھین لیتا ہے۔ اقرا عزیز نے کہا کہ ہمیں یہ سننے کی بھی ضرورت نہیں کہ اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا اور نہ ہی آپ کی کہانی کی ضرورت ہے۔ اب وقت ختم ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نے حاملہ ہونے کے باوجود مجھے بری طرح جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں