پہلی حج پروازجدہ

امریکا سے1997 کے بعد پہلی حج پروازجدہ پہنچنے پرعازمین حج کا پرتپاک خیر مقدم

جدہ (صباح نیوز) امریکا سے 1997 کے بعد پہلی حج پرواز جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ کولمبس اوہائیو ایئرپورٹ سے امریکا کی میامی ایئرلائنزکے طیارے نے 168عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا۔

الشرق الاوسط کے مطابق جدہ ہوائی اڈے ، وزارت حج و عمرہ اور امریکی قونصلیٹ کے عہدیداروں نے عازمین حج کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں گلدستے ، تحائف اور حج لٹریچر پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 1979 سے حج پروازوں کا سلسلہ بند تھا۔ امریکا سے سعودی عریبین ایئر لائنز السعودیہ ، متحدہ عرب امارات کی الاتحاد اور قطری ایئر لائنز قطریہ عازمین حج کوسفر کی سہولت فراہم کرتی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں