انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 5 پیسے کمی

انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 5 پیسے کمی، ڈالر154.94 سے کم ہوکر154.89 روپے

کراچی (لاہور نامہ) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی ہوئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.94 سے کم ہوکر 154.89 روپے کا ہو گیا ۔

خیال رہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی ہوئی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.95 روپے میں فروخت ہوا جو کہ منگل کو 155 روپے میں دستیاب تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ 154.70 روپے میں فروخت ہوا۔رواں سال جون سے لیکر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نو روپے اور 35 پیسے کی کمی ہوچکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں