لاکھوں طلبہ 51

اوپن یونیورسٹی نے لاکھوں طلبہ کوترسیل کتب کا عمل شروع کردیا

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ءمیں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخل 7۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو درسی کتابوں کی ترسیل کا کام شروع کردیا

میٹرک پروگرام کے 30۔ہزار اور ایف اے پروگرام کے 20ہزار طلبہ پر مشتمل شعبہ ترسیل کتب کو موصول شدہ پہلی فہرست میں شامل طلبہ و طالبات کو درسی کتابوںکی ترسیل کے عمل کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا کہ یونیورسٹی کی کریڈیبلٹی اور سافٹ امیج بڑھانے طلبہ کی خدمات میں بہتری لانے اور شکایات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے حوالے سے تدریسی امور کی انجام دہی کے لئے ٹائم فریم مقررکیا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت سے داخلوں  کتابوں کی ترسیلٹیوٹرز کی تعیناتی 
ورکشاپس/ امتحانات کے انعقاد اور نتائج کے اعلانات کے لئے سال بھر کی تعلیمی سرگرمیوں کا کلینڈر تیار کرلیا ہے۔ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا کہ ٹائم فریم کے مطابق کتابوں کی ترسیل کے عمل کو شروع کرنے کا مقصد کتابیں لیٹ پہنچنے کی شکایات کا خاتمہ کرنا اور طلبہ کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

انہوں نے ترسیل کتب کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ طلبہ و طالبات کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے۔ میلنگ سیکشن میں کام کرنے والے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی عزت بھلائی اور نیک نامی دراصل ہماری اپنی عزت اور نیک نامی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کارکن اپنی بھرپورمحنت 
ایمانداری اور نیک نیتی سے اس ادارے کی نیک نامی میں حصہ ڈالیں یونیورسٹی انتظامیہ اُنکی بھلائی میں حصہ ڈالتی رہے گی۔ ترسیل کتب کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاءالحسنین  انچارج میلنگ سیکشن ڈاکٹر امجد علی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کتابوں کی ترسیل کے عمل پر وائس چانسلر کو بریفننگ دیتے ہوئے ترسیل کتب کے عمل کو ٹائم فریم کے اندر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں