فنی صلاحیتوں 37

اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے، لگن چوہدری

لاہور(آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ لگن چوہدری کا کہنا ہے کہ اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے اور ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ میرے کردار میں حقیقی رنگ نظر آئے ایسا کرنے کیلئے انتھک محنت کرتی ہوں ،

انہوں نے کہا کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اور جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے اور آج جس مقام پر ہو ں کبھی خواب دیکھتی تھی اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں کی جو دیکھے تھے خواب پورے ہو رہے ہیں ،لگن چوہدری نے مزیدکہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے اور مزید اپنا نام روشن کرنے کیلئے محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں