پنجابی زبان کو

اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں پنجابی زبان کو متعارف کرایا‘ عارف لوہار

لاہور( این این آئی) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں پنجابی زبان کو متعارف کرایاہے ، صوفیانہ کلام کی اپنی ایک تاثیر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی اس کے الفاظ کو نہ سمجھنے کے باوجو د اس پر جھوم اٹھتے ہیں ۔

ایک انٹرو یو میں عارف لوہار نے کہا کہ پنجابی زبان ہماری ثقافت کی بنیاد ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک اس کی پہچان بنانے میں اپنا کردارادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور اسے جڑی ہوئی چیزوں پر فخر کرنا چاہیے جس میں ہمارا لباس بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صوفیانہ کلام پیش کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر دل پر اثر کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں