بوکھلائی حکومت

اپوزیشن راہنماﺅں کی ملاقاتوں سے بوکھلائی حکومت اب مکمل حواس باختہ ہوچکی ہے‘ چوہدری منظور

لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ اپوزیشن راہنماﺅں کی ملاقاتوں سے بوکھلائی حکومت اب مکمل حواس باختہ ہوچکی ہے، اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک کی وجہ سے حکومت گرفتاریاں بھی کررہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن راہنماﺅں کی ملاقاتیں حزب اختلاف کی سیاسی روایات کا ایک حصہ ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی یہ سمجھتی ہے کہ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی سیاست کا حسن ہے کہ حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے، امپائر کی انگلی پر ناچنے والے کٹھ پتلی ہی سولو فلائٹ کرسکتے ہیں، مختلف نظریات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کا حکومت مخالف کسی ایجنڈے پر اتفاق سیاسی روایت کا حصہ ہے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا کر سیاست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں