پاکستان فائیو جی سروس

پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ، خطے کا پہلا ملک بن گیا

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔ چینی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرلیا، پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوگیا ۔

حکام کے مطابق پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا، فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا تیز ہوگا، فائیو جی نیٹ ورک موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔

فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ فائیو جی سے 50 جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈاﺅن لوڈ ہو سکتی ہے۔ نیٹ ورک کی سپیڈ کا دارومدار آپریٹر کے پاس موجود سپیکٹرم پر ہوگا، پی ٹی اے نے گذشتہ ماہ لائسنس کے اجرا کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں، آپریٹر کے پاس جو سپیکٹرم ہوگا اس پہ سپیڈ کا انحصار ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں