بحیثیت اسپیکر

ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی بدترین رہا ہے، فواد چوہدر ی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی بدترین رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صرف ریکارڈ کی درستگی کےلئے ایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں تھی وہ حکومت کا حصہ تھی۔انہوں نے کہا کہ ایازصادق نے اپوزیشن کو دبایا اور پاناما کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے سے انکار کیا۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ایاز صادق نے عمران خان پر جعلی ریفرنس دائرکیا، ایاز صادق کے دور میں اپوزیشن زیادہ بائیکاٹ پر ہی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں