اینٹی نارکوٹکس فورس

اینٹی نارکوٹکس فورس کا بہاولپور میں چھاپہ، سابق ن لیگی ایم پی اے کا بیٹا گرفتار

بہاولپور (لاہور نامہ ڈاٹ کام) اینٹی نارکوٹکس فورس کابہاولپور میں کامیاب چھاپہ، سابق نون لیگی ایم پی اے کا بیٹا گرفتار ،4 من چرس برآمد.

بہاولپور کے علاقے کوثر کالونی میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 4 من چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اےاین ایف ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب قریشی اور اس کے ساتھی سے تفتیش جاری ہے۔

اےاین ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ن لیگ کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کا بیٹا بھی شامل ہے۔
کارروائی مصدقہ اطلاع پر کی گئی جسکی وجہ سے مرکزی ملزم منشیات سمیت پکڑا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں