مریم نواز

ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز عدالت میں طلب

اسلام آباد (لاھور نامہ) ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 19 جولائی کو عدالت میں طلب کیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

نیب نے عدالت میں مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کے لیے درخواست دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں