ئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد

بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (لاہور نامہ) ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ، بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا ،پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی اورحد نگاہ انتہائی کم رہا،

ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ۔پنجاب کے اضلاع نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولپور، اور ملتان میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے سے حد نگاہ کم ہونے کا اندیشہ ہے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ سے دھند پڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

شدید دھند سے حد نگاہ 100 میٹر تک رہ گئی اور ٹریفک کی روانی بھی تعطل کا شکار ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تا ہم با لائی سندھ (لاڑکانہ، جیکب آباد اور روہڑی ) میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 30 تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ اسکردو اور اس کے دیگر ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں