شرائط کا نتیجہ

بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار یہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے‘پرویز ملک

لاہور(لاہور نامہ )پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں اور نالائقیوں کا سارا بوجھ مہنگائی کی شکل میں عوام برداشت کررہی ہے سلیکٹڈ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلا سکتے کیونکہ ان میں اس کی اہلیت ہی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں رہنماں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے، حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر ہو نہیں رہی گیس پانی بجلی غائب ہے مہنگائی آپے سے باہر ہے،غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے،سیلکٹڈ حکومت کے پاس اپوزیشن کودیوار کے ساتھ لگانے اور ان کیخلاف مقدمات بنانے کے علاوہ کوئی معاشی ایجنڈا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہی ہے عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا 10ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چلا سکیں گے، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں