23

برائلر گوشت کی قیمت مزیداضافے سے252روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت اور ٹماٹروں کی پرچون سطح پر قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ،برائلر گوشت کی قیمت252روپے جبکہ ٹماٹر سرکاری نرخوں کی بجائے 150روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 5روپے اضافے سے252روپے، زندہ برائلر مرغی4روپے اضافے سے 174روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 102روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ دوسری طرف طلب اور رسد کو جواز بناتے ہوئے ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ۔ گزشتہ روز سرکاری سطح پر ٹماٹر کے نرخ کم سے کم104اور زیادہ سے زیادہ 110روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم پرچون سطح پر دکانداروں نے 140سے 150روپے تک فروخت جاری رکھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں