برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن

برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن کا گورنمنٹ گرلز کالج کا دورہ

اسلام آباد (صباح نیوز) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے سکول اور گورنمنٹ گرلز کالج کا دورہ کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ملڈلٹن کلاسز میں گئے اور بچوں سے ملاقات کی۔

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ نے اساتذہ سے بھی مصافحہ کیا۔ شاہی جوڑا الگ الگ میزوں پر بچوں کے ساتھ بیٹھ گیا اور ان میں گھل مل گیا۔ شاہی جوڑے نے بچوں سے مزے مزے کی باتیں کیں اور ان سے سبق بھی سنا۔

گذشتہ روز برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں اور 18 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ برطانوی شاہی جوڑا صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ لاہور اور چترال کا دورہ بھی کریں گے۔ گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں