لندن برج حملے میں ملوث شخص

لندن برج حملے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی

لندن (لاہور نامہ) برطانوی پولیس نے لندن برج حملے میں ملوث شخص کی شناخت 28 برس کے عثمان خان کے نام سے ظاہر کردی ،جو اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق عثمان خان نے لندن میں چاقو مار کر خاتون سمیت 2 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیاتھا۔

برطانوی پولیس نے عثمان خان کے اسٹیفرڈ شائر میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق عثمان خان ان 9 مجرموں میں سے ایک تھا، جنہیں 2010 میں لندن اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی سازش میں 2012 سے2018 تک کے لیے جیل کی سزا ہوئی تھی۔واضح رہے کہ چاقو بردار حملہ آور کے وار سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، بعد ازاں حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں