برگر

بریڈ، بن، فروٹ کیک، برگر اور شوارما بن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور( این این آئی)بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں اضافے کا رجحا ن جاری ہے، بریڈ، فروٹ کیک، بن ، برگر اور شوارمہ بریڈ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ بڑی بریڈ کی قیمت 10روپے اضافے سے 90روپے، سٹینڈرڈ سائز 5روپے اضافے سے 50روپے، براﺅن بریڈ5روپے اضافے سے 60روپے،بن2روپے اضافے سے 20روپے، فروٹ کیک10روپے اضافے سے 95روپے جبکہ شوارمہ اور برگر بریڈ کی قیمتوں میں بھی 5روپے تک اضافہ کر دیا گیا ۔ نئی قیمتوں کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں