بفلو ریسرچ

بفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتوکی میں 4 روزہ میلہ مویشیاں آج سے شروع ہو گا

لاہور:محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلیمنٹ پنجاب کے زیراہتمام چار روزہ میلہ مویشیاں آج (بدھ) سے بفلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتوکی میں شروع ہو گا ۔ محکمہ لائیوسٹاک کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ میلہ مویشیاںکا افتتاح سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کریں گے۔

میلہ مویشیاں میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، سیکرٹری لائیو سٹاک سمیت عالمی مندوبین شرکت کریں گے۔ مویشیاں میلہ کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں جانور نمائش کے لئے پنڈال میں پہنچا دیئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ میلہ مویشیاں میں جانوروں کا مقابلہ حسن، مقابلہ دودھ سمیت 8مقابلے ہو ں گے جبکہ عوام کی دلچسپی کیلئے اونٹ کا ڈانس بھی ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں