اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی افطار مستحکم اور جمہوری پاکستان کا ون پوائنٹ ایجنڈا تھی۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو کے ایک افطار نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو ذہنی بیمار کر دیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی ایک افطاری عمران خان پر بھاری پڑ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک افطار پارٹی نے عوام دشمنوں کو حواس باختہ کر دیا۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو دی گئی افطار پارٹی سے دہاڑی داروں کی دال روٹی بند ہوتی دکھائی دینے لگی ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ نالائق اور نااہل حکمرانوں کے خلاف عوامی آواز بنے۔انہوںنے کہاکہ مانگے تانگے کے حکمران اب بغیر سحری افطاری لمبے روزوں کی تیاری پکڑیں۔
انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے ملک کو درپیش سنگین معاملات کی نشاندہی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ گھبیرمعاشی اقتصادی صورت حال کی زمہ دار نااہل حکومت ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے،ایک افطار سے ہی کٹھ پتلی حکومت کے پیروں تلے زمین کھسکنے لگی ہے۔