والد کی وجہ

بلاول والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے، شیخ رشید

نوشہرہ : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں اگر و ہ کر پشن کی خلا ف باہر نکلتے تو ہیرو ہو تے مگر وہ والد کی کر پشن بچانے کے لئے باہر نکل رہے ہیں ، 30ما رچ سے پہلے پہلے جھا ڑو پھیر جا ئے گا سارے کرپٹ اند ر ہو نگے ۔

نوشہرہ میں درگئی سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں ہم ٹرین مارچ کرنے جارہے تھے تو اجازت نہیں دی گئی لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مانگی تو ہم نے فری ٹریک دے دیا، بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتے تو وہ قومی ہیرو ہوتے لیکن وہ والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں کرپشن بچانے کے لئے وہ یہ سب کچھ کر رہے ہیں اس لئے وہ زیر و ہیں اگر ملک سے کر پشن کے خا تمے کیخلا ف نکلتے تو وہ ہیرو ہو تے ۔

انہو ں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی ریلو ے کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے لیکن اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، ریلوے کو دوبارہ فعال اور کارآمد بنایا جارہا ہے ریلوے کی بحالی سے مقامی معشیت اور تجارت کو فروغ ملے گا ملک میں اب ریلو ئے کا پہیہ چل پڑا ہے انشااللہ کبھی بھی جا م نہیں ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 30ما رچ سے پہلے پہلے جھا ڑو پھیرنے کی بات پر قائم ہو ں آپ سب دیکھ لینا کہ 30ما رچ تک سب چور جیل میں ہو نگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں