ڈیرہ مراد جمالی

بلوچستان: ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق،9افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بم دھماکا ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور چوک پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ایک دکان کے باہر دھماکے سے اڑایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں