بھارت اور انگلینڈ

بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

ممبئی : بھارت اور انگلینڈکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ سیریز کانٹے دار ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 25 فروری کو ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 28 فروری کو ممبئی میں ہی کھیلا جائیگا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 4 مارچ کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 7 مارچ کو گوہاٹی میں کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 مارچ کو گوہاٹی میں ہی کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں