میڈیا سے پردہ

بیگم صفدر کو چاہیے کہ اب میڈیا سے پردہ کر لیں،فیاض الحسن چوہان

لاہور(اے این این )وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی وضاحتی پریس ریلیز کے بعد بیگم صفدر کا وہ حال ہے کہ” نہ خدا ملا نہ وصال صنم”، بیگم صفدر کو چاہیے کہ اب میڈیا سے پردہ کر لیں۔فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مریم صفدر کے نصیب میں خدا نے رسوائی لکھ دی ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں محترمہ کی کہی ہر بات ان کے لیے رسوائی کا سامان بنتی ہے۔ بیگم صفدر اپنے والد کی بیماری سمیت ہر معاملے پر جھوٹ کا سہارا لے کر قوم کو گمراہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انھوں نے کہا کہ "الٹی پڑ گئیں سب تدبیریں” کے مصداق بیگم صفدر کو چاہیے کہ اب میڈیا سے پردہ کر لیں۔ مریم صفدر ریاست پاکستان اور عدلیہ کے خلاف بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔ آپ قانونی طور پرسزا یافتہ ہونے کی حیثیت سے کسی قسم کی بیان بازی کی مجاز نہیں ہیں۔ احتساب عدالت کی پریس ریلیز نے ثابت کر دیا کہ آپ نے جج صاحب کو رشوت دینے کی کوشش کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں