مواصلات وتعمیرات

تحریکِ انصاف کی تر جیحات میں سو شل سیکٹرز اور ہیومن ڈویلپمنٹ سرفہرت ہیں ‘سردار محمدآصف نکئی

لاہور(لاہور نامہ) صوبائی وزیربرائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو آگے بڑھتا اور ترقی کرتا پاکستان برداشت نہیں ہو رہا اس لئے حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ تمام مسائل حل کر لیں گے۔

آصف نکئی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی تر جیحات میں سو شل سیکٹرز اور ہیومن ڈویلپمنٹ سرفہرت ہیں۔ صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ تحرےک انصاف کاریفارم ایجنڈا عوام دوست ہے اورآئندہ پانچ سالہ ترقےاتی منصوبہ بندی عوام کی بنےادی ضرورےات، خوراک، تعلےم، صحت، روزگار اور ”اپنا گھر“ کو مدنظر رکھ کر ترتےب دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آج حکومت پنجاب جس بحران کا شکار ہے اس کی بنےادی وجہ گزشتہ حکومت کی غےر ذمہ دارانہ پالےساں ہےں۔اپوزیشن کا شور کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان قابل تحسین ہے۔ احتساب سب کا اور بے لاگ ہوگا تو ہی ملک ترقی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں