درباروں اور مساجد

تمام اضلاع کے اوقاف افسران درباروں اور مساجد میں کسی قسم کی بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں ‘سعید الحسن شاہ

لاہور(لاہور نامہ) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں سے سے نمٹنے کیلئے تمام اضلاع کے اوقاف افسران درباروں اور مساجد میں کسی قسم کی بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اس سلسلہ میں نکاسی آب کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں اور موسم کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر تمام محکمے بھی الر ٹ ہیں۔اپنے اےک بےان مےں انہوںنے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، بہتر منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں سے سیلاب جیسی قدرتی آفت سے موثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اضلاع میں کشتیوں اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اور موسم کی صورتحال کی موثر مانیٹرنگ کے لئے صوبائی اور وفاقی محکموں کے مابین رابطہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے، بارشوںسے متعلق محکمہ موسمیات اور دیگر اداروں کی پیشگی معلومات پر بروقت حفاطتی اقدامات کئے جا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اپنی استعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ دے اور اس سلسلے میں درکار وسائل اور افرادی قوت کی فراہمی سے متعلق تجاویز تیار کرے۔

انہوں نے حکم دیا کہ مون سون پلان میںنشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیںاوربارشوں کے دوران نکاسی آب کے لئے تمام مشینری اور واٹر پمپس کو چالو حالت میں رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں مرکزی فلڈ وارننگ کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا ہے اور ضلعی کنٹرول روم روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا مرکزی کنٹرول روم کو بھجوائیں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ڈیمانڈ کے مطابق تمام اضلاع کو کشتیاں ،امدادی اشیاءاور دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم اے تمام محکموں سے مسلسل رابطے میں ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں