پیسے کو سیاست

جرائم کے پیسے کو سیاست میں استعمال کرنے والے سیاستدان حکومت کو ایمانداری کے لیکچر دے رہے ہیں‘انصر مجید خان

لاہور(لاہور نامہ) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نے کہا ہے کہ 25جولائی 2018عوام کے مجرموں شریف برادران کے انجام کا دن ثابت ہوا۔سیاہ ماضی کے حامل اب یوم سیاہ مناکر عوام کو مزید گمراہ نہ کریں، عوام نے تحریک انصاف کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا بلکہ جمہوریت کے دشمنوں کو شکست دی۔اپنے ایک بیان میں وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نے کہاکہ تحریک انصاف کی جیت عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کا نتیجہ تھی۔ حکومت کے خلاف سازش کرنے والے کرپٹ عناصر پہلے عوام کے کروڑوں روپے کو نقصان پہنچانے کا حساب دیں۔عمران خان کا کامیاب دورہ امریکہ ہضم نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے۔جرائم کے پیسے کو سیاست میں استعمال کرنے والے سیاستدان حکومت کو ایمانداری کے لیکچر دے رہے ہیں۔ پٹواریوں کے ذریعے عوام اکٹھی کرنے والی اپوزیشن اب یوم سیاہ پر عوام اکٹھی کرکے دکھائیں۔صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے فیصل آباد میں اکیس ارب روپے کے سات بڑے منصوبوں کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت سابق کرپٹ حکومت کی ڈسی ہوئی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے۔سرکاری خزانے سے جھوٹی شہرت کمانے والے شہبازشریف نے پنجاب کی عوام کے دل میں اپنامقام کھو دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں