جعلی اکا ﺅ نٹس کیس، مراد علی شاہ کی نیب میں پیشی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جعلی اکا ﺅ نٹس کیس میں نیب میں پیشی کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے. تفصیلات کے مطابق جعلی اکا ﺅ نٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کرا نے کے لیے کراچی سے اسلام آباد پہنچے.

پرانے نیب ہیڈ کوارٹرز کو عارضی طور پر پنڈی آفس قرار دیا گیا۔وزیراعلی سندھ کی نیب پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، نیب دفتر کے اطراف ایک ہزار اہلکار تعینا ت کیے گئے جبکہ نیب دفتر کے اندر رینجرز کو تعینات کیا گیا ، خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے نیب دفتر جانے والے راستے بند، کارکنان کونادراچوک سے ا ٓگے جانےکی اجازت نہیں دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں