جلد کا مسئلہ 27

جلد کا مسئلہ‘ ماہرہ سمیت کئی فنکارہانیہ عامر کی حمایت میں آگئے

اسلام آباد (آئی این پی) اداکارہ ہانیہ عامرنے اپنی کیل مہاسوں والی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار پر سوالات اٹھائے تھے کہ میری جلد ہی میری پہچان کیوں ہے؟نامور اداکارہ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ان کی ہمت کی تعریف کی اورکہا میں بھی نہیں ہنس رہی، کوئی اور ہانیہ عامر نہیں ہوسکتی، مجھے تم پر فخر ہے کہ تم نے اتنی ہمت کا مظاہرہ کیا۔

اداکارہ سائرہ شہروز نے بھی ہانیہ عامر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا خراب جلد، بالوں کا گرنا اوروزن کا بڑھنا، یہ چیزیں ہم پر اثراندازہوتی ہیں، اکثر ہم انہیں سمجھ نہیں پاتے اورخود سے ہی لڑنے لگ جاتے ہیں۔ تاہم آخر میں سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔ گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے ہانیہ عامر کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بہادر اورخوبصوت قراردیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبی عامرنے ایک مختصر ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیا جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ جیسی تصویر میں نظر آتی ہے ویسی کسی کی بھی جلد نہیں ہوتی سب کے ساتھ مسائل ہوتے ہیں اورخواتین گھروں میں اپنی جلد کے حوالے سے پریشان ہوتی ہیں۔ طوبی نے ہانیہ کی رائے کو بھی سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اپنی جلد کو اپنی شخصیت کی پہچان بننے نہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں