اسٹار کرکٹر جونٹی رہوڈزکی

جنوبی افریقا کے سابق اسٹار کرکٹر جونٹی رہوڈزکی پاکستان آمد

لودھراں (لاہور نامہ) جنوبی افریقا کے سابق اسٹار کھلاڑی جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں۔ اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور جونٹی رہوڈز ترین کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو ترین اکیڈمی لودھراں میں فیلڈنگ ٹپس دیں۔

جونٹی روہڈز کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں جنوبی پنجاب کے 30 ایمرجنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی کیمپ میں شریک ہوئے۔جونٹی رہوڈز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ٹریننگ کیمپ کی تصاویر شیئر کیں۔خیال رہے کہ جونٹی رہوڈز جنوبی افریقا کی جانب سے 52ٹیسٹ اور 245ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں اور وہ اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں