جنوبی افریقہ اور

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میچ میں پیرکو آمنے سامنے ہونگی

ساؤتھمپٹن (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کو ایک میچ کا فیصلا ہوگا۔ میگا ایونٹ کا 15 واں میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو میچ کھیل چکی ہے اور اسکو ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یوں کالی آندھی پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیل چکی ہے اور بدقسمتی سے وہ اب تک ایک میچ میں بھی کامیابی کا مزہ چکھنے میں ناکام رہی ہے اس طرح کوئی میچ نہ جیتنے کے باعث وہ افغانستان کے ساتھ شامل ہے ۔ پرٹیز ٹیم بغیر کسی پوائنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں پاکستان کی ٹیم اپنا چوتھا میچ 12 جون کو عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹونٹن میں کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں