مشال ملک

مقبوضہ کشمیر میں بہت خوفناک حالات ہیں، مشال ملک

اسلام آباد (صباح نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بہت خوفناک حالات ہیں، آر ایس ایس اور شیو سینا کے غنڈے بھی مقبوضہ کشمیر آگئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا جس کرب سے کشمیری عوام گزر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا اپنے خاندان والوں سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا.

مقبوضہ کشمیر میں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، ادویات کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی سخت کمی ہے، حریت رہنماﺅں کو جیل میں بند کر دیا گیا اور ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آر ایس ایس اور شیو سینا کے غنڈے بھی اب کشمیر میں آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں