حمزہ شہباز اور سبطین خان

حمزہ شہباز اور سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کی مختلف کمیٹیوں میں شامل کرانےکی منصوبہ بندی

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے نیب کی زیر حراست پارٹی رہنماﺅں حمزہ شہباز اور سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،عبد العلیم خان کی جانب سے چھوڑی گئی پنجاب اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سبطین خان کو دی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نیب کی زیر حراست قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری کرانے کےلئے انہیں مختلف قائمہ کمیٹیوں میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں آنے والے دنوں میں باضابطہ پیشرفت کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماﺅں پر مشتمل سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کرے گا۔ عبد العلیم خان کی جانب سے چھوڑی گئی استحقاق کمیٹی ، پی اے سی ٹو ، سپیشل کمیٹی نمبر 6اور قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی رکنیت سبطین خان کودی جائے گی ۔ یاد رہے کہ سبطین خان اس وقت کرپشن اور اختیارات کے ناجائز کیس میں نیب کی حراست ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں