امیریکن قونسل 24

حمزہ شہباز سے امیریکن قونسل جنرل کی ملاقات ،باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے پاکستان میں تعینات امیریکن قونسل جنرل مس کولن کرینویلج نے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں امیریکن قونصل جنرل کولن کرینویلج اور ان کے ہمراہ معزز پولیٹیکل قونصلر ٹیڈ مین ہوور نے قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی، جس میں دونوں دوست ممالک کے باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں خطے اور دنیا میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے اہم کردار پر زور دیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی شراکت سے جاری تعمیر وترقی کے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور برادرانہ تعلقات میں فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں