سید حسن مرتضی

حکومت پارلیمنٹ کو بے توقیر کررہی ہے،سید حسن مرتضی

لاہور (لاہور نامہ) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کو بے توقیر کررہی ہے ، پارلیمنٹ میں مقبول قائدین کے خلاف بیان بازی قوم کو قبول نہیں، عمران نیازی بے وزنی موقف اختیار کرکے خود کو مزید کمزور کررہے ہیں،

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے لیکن حکومتی عہدیدار اس جماعت کے قائدین کے خلاف جو رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں اس پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے ، عوام سمجھتے ہیں کہ حکومت پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوگئی ہے اور اس حکومتی عہدیدار پیپلزپارٹی کی سندھ میں مثالی کارکردگی کی وجہ سے بوکھلا گئے ہیں ، اس کے حکومتی رہنما پارلیمنٹ میں بے وزنی موقف اختیار کررہے ہیں،

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کہیں چھپ نہیں سکتے ، وہ بے نقاب ہوگئے ہیں، پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا سلسلہ عمران نیازی نے شروع کیا اور تحریک انصاف کے حکومت میں پارلیمنٹ کو بالکل ہی بے اختیار بنادیا ، عمران نیازی پرانی تقاریر چھوڑ کر اب کچھ نیا بولیں

اپنا تبصرہ بھیجیں