اوورسیز پاکستانیز 57

حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں سے رابطے، اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل قائم کرنےکا فیصلہ

لاہور (این این آئی)حکومت نے اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے تحت اوورسیز پاکستانیز یوتھ کونسل قائم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنا اور انہیں اپنی ثقافت اور ورثے سے روشناس کرانا ہے۔

یوتھ کونسل کے منتخب ارکان نیا پاکستان بنانے اور ملک میں زندگی کے مختلف شعبوں کے پائیدار علم کے حصول کے حوالے سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ابتدائی طورپر برطانیہ، یورپ اور امریکہ سے 20طلبا ءایک سال کے عرصے کےلئے یوتھ کونسل کے رکن منتخب کئے جائیں گے جو اسلام آباد ،لاہور اورپشاور کا ایک ہفتے کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں