حکومت کے پاس

حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اور تنخواہیں بڑھا رہی ہے، حمزہ شہبازکا اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے پر اعتراض

لاہور:پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے پر شدید اعتراض

کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے لیے پیسے نہیں اور تنخواہیں بڑھا رہی ہے ۔ احتساب عدالت

میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف ہوں ۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق ہماری جماعت اس کے مخالف ہے ،اراکین

اسمبلی کی تنخواہوں کا بل حکومت کی اکثریت کے باعث منظور ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں