خصوصی بچے 13

خصوصی بچے ہماری توجہ کے زیادہ مستحق ہیں ،ریاست ایسے بچوں کے والدین کو خصوصی مراعات دے ‘ حمیرا ارشد

لاہور( آن لائن ) گلوکارہ حمیر اارشد نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہماری توجہ کے زیادہ مستحق ہیں اور انہیں بوجھ نہیں سمجھنا چاہیے ، ایسے بچے ہماری ذمہ داری ہیں بلکہ ریاست کو چاہیے کہ اس طرح کے بچوں کے والدین کو خصوصی مراعات او رسہولیات دے تاکہ ان بچوں پر بھرپور توجہ دے کر انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکے۔ایک انٹر ویو میں حمیر اارشد نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت سے ادارے ایسے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کام کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے ، ہمیں چاہیے کہ ایسے اداروں کی ہر طرح سے معاونت کریں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچو ں کو سنبھالنا اور ان کی تربیت کرنا یقینا ایک مشکل کام ہوتا ہے اور ایسے والدین یقینی طور پر داد کے مستحق ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں