دنیا بھر

دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروس متاثر

اسلام آباد /واشنگٹن (صباح نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں اور یورپ، امریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین کو مواد اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں