رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست

لاہور (لاہور نامہ) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست دے دی۔ درخواست میں رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان کی تصویروں اور ویڈیوز کے باعث انہیں اور ان کی فیملی کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ان کی تصویریں اور ویڈیوز فوری طور پر ہٹائی جائیں اور ان کے لنکس ختم کیے جائیں۔ درخواست میں رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا موبائل فون کمپنی کو واپس کیا تھا، جس میں موجود تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں۔

گلوکارہ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں کے لنکس فوری ختم کیے جائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے رابی پیرزادہ کی درخواست ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ لنکس ختم کرنا پی ٹی اے کا کام ہے۔ ایف آئی اے حکام نے مزید کہا کہ گلوکارہ کی درخواست پی ٹی اے کو بھجوادی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں